National

Corona-infected doctors die in Peshawar

Peshawar(94 news) خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر انتقال کر گئے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید انتقال کر گئے۔

انہو ں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر محمد جاوید میں ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاوید کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پشاور میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر انتقال کر گئے

انتقال کرنے والے ڈاکٹر کے خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید تنگی چارسدہ کے رہائشی تھے اور ان کی تدفین آج بعد نمازِ ظہر ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی۔

دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کورونا کا ایک اور مریض بھی انتقال کر گیا ہے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق حیات کے مطابق متوفی کا تعلق تحصیل جمرود کے علاقے سورکمر سے تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 785 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 thousand 940 تک پہنچ گئی۔

ملک میں کورونا وائرس سے 16 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 253 ہوگئی۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 thousand 708 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 89 ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button