National

Pervez Khattak's brother and nephew said goodbye to PTI

Peshawar (94 news) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button