قومی

وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آتشزدگی، عمران خان بھی سیکرٹریٹ میں موجود

اسلام آباد (94نیوز)وزیراعظم سیکریٹریٹ میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف عمل ہے جبکہ اس میں پاک بحریہ کے فائر فائٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل میں آگ بھڑک اٹھی، جس کو قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر آگ بجھانے میں مصروف ہوگیا۔ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے آتشزدگی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے وقت وزیراعظم عمران خان پانچویں فلور پر تھے اور انہیں میٹنگ کے دوران آتشزدگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے آگ کی نوعیت جاننے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم عمران خان کی مقررہ میٹنگز شیڈول کے مطابق ہو رہی تھیں تاہم وہ دھواں پھیلنے پر اپنے آفس سے روانہ ہو گئے ۔ترجمان وزیراعظم آفس کا کہناہے کہ تمام ملازمین محفوظ ہیں اور آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button