National

Important consultation with Imran Khan's legal team on the de-notification of Parvaiz Elahi

Islam Abad (94 news) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم سے رات گئے اہم مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم سے کی گئی مشاورت میں گورنر پنجاب کے فیصلے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے نوٹیفکیشن کے خلاف قانونی حکمتِ عملی طے کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی سے بھی مشاورت کی ہے۔ عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے یہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔ گورنر پنجاب کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت جاری آرڈر میں مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا اس لیے انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جاتا ہے، جبکہ اس آرڈر کے تحت پنجا ب کابینہ بھی تحلیل کی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button