تقریبات/سیمینارز

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام چوہدری رحمت علی کی 123ویں سالگرہ کی تقریب


فیصل آباد (94 نیوز،نمائندہ خصوصی)چوہدری رحمت علی نظریہ پاکستان کے بانیوں میں سے ہیں انہوں نے پاکستان کا نام تجویز کیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علمی کے دور میں Now or Neverکتابچہ بھی لکھا۔  آپ برصغیر کے پہلے مسلمان تھے جنہوں نے نظریہ پاکستان کی بنیاد رکھی ان خیالات کا اظہار بانی لفظ پاکستان چوہدری رحمت علی کی 123ویں سالگرہ کے موقع پر ممبر نیشنل کونسل تحریک انصاف چوہدری شہباز کسانہ، میاں آزاد کاسترو اور دیگر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر عرفان گجر، جنرل سیکرٹری علی حیدر حسنی کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں وہ چوہدری رحمت علی،قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر دیکھنا چاہتے ہیں چوہدری رحمت علی تحریک پاکستان کے بانیوں میں سے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک ایسا پاکستان بنانا چاہتی ہے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button