قومی

پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی تعینات

تعیناتی دو ماہ کے لئے کی گئی، مستقل وائس چانسلر کے آنے تک فرائض سرانجام دیں گی

فیصل آباد (94 نیوز) پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کو بطور وائس چانسلر گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی فیصل آباد تعینات کردیا گیا،

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے جی سی ویمن یونیورسٹی وائس چانسلر کے مستقل عہدہ سی خالی تھا، لیکن اب بھی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو صرف دو ماہ کے لئے وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو صرف دو ماہ کے لئے بطور وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے اس میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ جب تک مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جاتا تب تک ڈاکٹر کنول امین ہی اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close