قومی

بھارت نے آیئنی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے، کشمیر آزاد ہو کر رہے گا، میاں ندیم، پرویز بھٹی

فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کی یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی، ےوسف عدنان،فادر بونی مینڈس کا بھی خطاب

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، اس سلسلہ میں ریلی ضلع کونسل چوک سے کچہری بازار تک نکالی گئی جس کی قیادت چئیرمین این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد، سیکرٹری جنرل یوسف عدنان، وائس چئیرمین یونین کونسل پرویز بھٹی، فادر بونی مینڈس، میڈم رضیہ، روبینہ، شبانہ، عذرا، ارشاد پرکاش،بابا لطیف انصاری و دیگر کررہے تھے، ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کے فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے، میاں ندیم احمد، پرویز بھٹی، یوسف عدنان، بونی مینڈس، بابا لطیف انصاری، رضیہ اور روبینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے آئین کی دفعات 370 اور 35 اے میں جو تبدیلی کرکے کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا یہ ہے آئینی دہشت گردی ہے، انسانی حقوق کی جتنی پامالی بھارت کررہا ہے اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، وہاں کرفیو نافذ کرکے بھارتی فوج دہشت گردی کررہی ہے، معصوم بچے، خواتین مرد، بھوکے مررہے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء ان تک نہیں پہنچ رہیں، اور انسانی حقوق کئ جھوٹے دعویدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اب کشمیر آزاد ہوکررہے گا،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button