قومی

پرائیویٹ سکولز فورم کا مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ 24دسمبر کو کروانے کا اعلان


فیصل آباد (94 نیوز) پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے عہدیداران کا اجلا س چوہدری ندیم سندھو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں میاں ندیم شہزاد،حاجی جاوید اقبال،گلزار احمد،رانا شاہد مقرب،یاسر ورک،فتح محمد صابر، رانا جابر رشید،عارف سندھو،رانا اشرف،عبدالوھاب،حافظ محمودالحسن،مطلوب خان، رانا خلیل احمد، نعمان گل،محمد نواز،غلام محی الدین،محمد وارث،رانا رضوان اور احمد سدھانہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء و طالبات کا مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ اور نجی اداروں کی رجسٹریشن اور تعلیمی بورڈ فیصل آباد سے الحاق میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا سب عہدیداران کی مشاور ت سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کا مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ 24دسمبر کو کروانے اور تعلیمی بورڈ سے الحاق کے مسائل کوچیرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین کے ساتھ مل کر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close