پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں ڈرگ فری لیڈرزکے حوالے سے تقریب


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے نصرت فتح علی خا ں آڈیٹوریم میں ڈرگ فری لیڈرز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر ،ایس ایس پی آپریشنز فرقان بلال ، ایس پی لائلپور ٹاون عابدحسین ظفر اوردیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں طلباء کے والدین کوخصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
آرپی اوفیصل آباد نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کر دیتی ہیں اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی دیں۔ منشیات کے خلاف آگاہی میں تعلیمی اداروں، اساتذہ اور والدین کو مؤثر کردار ادا کرنے کا پیغام دیا۔تعلیمی اداروںمیں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پار ہےہیں ۔ریجن فیصل آباد کو جلد ہی منشیات سے پاک کر دیں گئے۔ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ریجن بھر میں منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
آر پی او فیصل آباد نے مزید کہا کہ فیصل آباد پولیس نہ صرف قانون نافذ کرنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت سمت دینے کے لیے آگاہی مہمات، تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط اور کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ محفوظ اور منشیات سے پاک تعلیمی ماحول پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔



