قومی

سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری جمہوریت کی تذلیل ہے، بختاور بھٹو

کراچی (94نیوز) آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کو جمہوریت کی تذلیل قرار دے دیا۔

بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ چیئرمن پی پی، وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا اب سپیکر کو گرفتار کیا گیا، ای سی ایل پر نام ڈالنا اور سپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنا جمہوریت کی تذلیل ہے۔

بختاور بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 27 دسمبر کی تقریر کے بعد چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا، پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کر کے سندھ پر قبضہ کرنے کے دعوے کئے، کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ پی ٹی آئی ای سی ایل اور ان گرفتایوں سے کیا چاہتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button