قومی

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 23 سال ہو گئے، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے

لاہور (94 نیوز) آج ملک بھر میں یوم تکبیر پورے فخر کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 28 مئی 1998 دنیا کی تاریخ میں وہ دن ہے جب پاکستان دنیا میں ساتویں ایٹمی قوت بنا۔ چاغی کے مقام پر پانچ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی جس سے اسے روایتی دشمن بھارت پر فوقیت حاصل ہو گئی ۔

بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کئے جانے کے بعد پاکستان نے بھی ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لئے کوششیں شروع کر دیں اور28 مئی 1998ءمیں ایٹمی دھماکے کر کے باقاعدہ طور پر پاکستان ایک ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ملک کے طور پرسامنے آیا۔

 گزشتہ 23 سالوں میں پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی ہے جس کی وجہ سے خطے میں پاکستان کو اپنے روایتی دشمن بھارت پر نہ صرف فوقیت حاصل ہے بلکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اگر بھارتی عزائم اور اس کے جنگی جنون کا جائزہ لیا جائے تو بھارت آنے والے سالوں میں اربوں ڈالر کا ملٹری ہارڈ ویئر خرید رہا ہے مگر بھارت پاکستان کے خلاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکا جس کی واحد وجہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close