National

Pakistan kumzydjun 2020 Gray decided to keep the list

Paris (94 news) پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے پیرس میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کی سربراہی میں وفد نے کی ۔ 16 From 21 فروری تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیاہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو جون 2020ءتک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو چند شعبوں میں مزید محنت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button