قومی

215ر۔ب نیٹھڑی میں کھمبوں کی بجائے ٹرالی پر رکھے بجلی ٹرانسفارمر نے بچے کی جان لے لی

فیصل آباد (94 نیوز) واپڈا کے بازاروں میں ٹرالیوں پر رکھے گئے بجلی کے ٹرانسفارمرز موت تقسیم کرنے لگے ہوئے ہیں، 215 ر ب نیٹھڑی میں ٹرالی پر رکھے ٹرانسفارمر نے 13 سالہ بچے کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر چک نمبر215 ر ب نیٹھڑی میں عرصہ دراز سے ٹرانسفارمر پول پر رکھنے کی بجائے واپڈا کی ٹرالی پر رکھا گیا تھا، گزشتہ روز اس میں کرنٹ آنے سے ایک خاتوں کو جھٹکا لگا لیکن وہ بچ گئی، لوگوں نے اسی وقت فیسکو کو شکایت کردی لیکن مبینہ طور پر فیسکو کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود عملہ نے کوئی توجہ نہ دی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسطرح کئی بار ہوا، آج عیدالاضحیٰ کے روز بارش کے بعد اس کے قریب سے 13 سالہ بچہ گزررہا تھا، بارش کی وجہ سے پھسل گیا اور اس کا ہاتھ اس ٹرالی کو جا لگا جس پر ٹرانسفارمر رکھا گیا تھا، ٹرالی شارٹ ہونے کے باعث بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،

ریسکیو 1122 نے آکر اس ایریا کو سیل کردیا، فیسکو کو اطلاع دینے کے باوجود عملہ 2 گھنٹہ تاخیر سے پہنچا، علاقہ مکینوں نے آئے ہوئے فیسکو کے عملہ اور گاڑی کو روک لیا اور احتجاج شروع کردیا، لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک افسران نہیں آئیں گے فیسکو کے عملہ کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button