قومی

ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گا نہ ہی ضمانت کراؤں گا،ایف آئی اے گرفتاری کا شوق بھی پورا کر لے، ندیم ملک

اسلام آباد (94 نیوز) سینئیرصحافی و اینکر پرسن ندیم ملک نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے اور ضمانت کرانے سے صاف انکار کر دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایف آئی اے انہیں گرفتار کرنا چاہتا ہے تو  یہ شوق بھی پورا کر لے ۔

تفصیلات کے مطابق ندیم ملک نے 28اپریل کو اپنے شو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایف آئی اے کے کچھ سینئر افسران کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں سزا دلوانے کیلئے اس وقت کی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک  کو شاہراہ دستور پر واقع ایک عمارت میں طلب کیا گیا جہاں حساس ادارے کے دو سینئر افسران موجود تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم ملک نے دعویٰ کیا کہ  دونوں افسران نے احتساب عدالت کے جج کو ان کی 30 سال قبل بنائی گئی قابل اعتراض ویڈیو دکھائی اور دھمکی دی کہ اگر انہوں نے نواز شریف کیس کا فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق نہ دیا تو یہ ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔

ایف آئی اے کی جانب سے ندیم ملک کو اس پروگرام میں اس بیان کی وضاحت اور متعلقہ معلومات فراہم کرنے کیلئے آج پیش ہونے کا کہا گیا ہے جس پر ندیم ملک نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ ایف آئی اے میں پیش ہوں گے نہ ہی ضمانت کرائیں گے ، انہیں گرفتار کرنے کا شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button