قومی

پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ بند کردیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکرٹریٹ 2 ہفتے کیلئے بند کیا گیا ہے، گزشتہ روز پارٹی ورکرز اور رہنماؤں نے سیکرٹریٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا تھا۔

اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ ابھی تو امیدواروں کی لسٹ فائنل نہیں ہوئی، ابھی سے اعتراض درست نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button