Urdu News

پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری دو روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ” ٹیکنیکس اینڈ مینجمنٹ آف آرٹیفیشل انسیمنشن ان پولٹری” اختتام پذیر ہوگی۔

پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری دو روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ” ٹیکنیکس اینڈ مینجمنٹ آف آرٹیفیشل انسیمنشن ان پولٹری” اختتام پذیر ہوگی۔ ورکشاپ کلیہ ییطاری اور جدید گروپ آف کمپنیز کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی۔
ورکشاپ میں 54 طالب علموں اور 8 فیکلٹی ممبران کے علاوہ 16 پولٹری صنعت سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکا کو برائلر بریڈر میں کامیاب مصنوعی نسل کشی سکھانے کے علاوہ بڑی عمر کے پرندے میں ہچیبلیٹی، فرٹیلٹی اور چک یلیڈ کو مقامی ماحول کے زیر اثر فارم پہ بڑھانا تھا۔

اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثروت ناز مرزا نے کی جبکہ جان محمد جاوید چیف ایگزیکٹیو آفیسر جدید گروپ آف کمپنیز مہمان خصوصی تھے۔ جنھوں نے شرکاء میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوے وائس چانسلر نے کہا کہ طالب علموں کو دور جدید کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہونے کیلئے جدید ٹیکنولوجی پر دسترس حاصل کرنا چاہیے۔معیاری تعلیم ہی ہمارے مسائل حل کر سکتی ہے۔ انھوں نے تحقیق اور تکنیک کے استعمال کو انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان بڑھانے پر زور دیا۔

انھوں نے شرکاء پر زور دیتے کہا کہ وہ اپنے شعبہ میں مہارت حاصل کریں اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالیں۔انھوں نے کلیہ بیطاری اور جدید گروپ آف کمپنیز کی مشترکہ کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ برائیلر بریڈر کی صنعت میں دونوں مل کہ کام کریں گے۔

میاں جان محمد جاوید نے شعبہ پولٹری یونیورسٹی ہذا کے تعلیمی معیار کو سراہا۔ انھوں نے ڈین کلیہ بیطاری پروفیسر عرفان یوسف اور ان کی ٹیم کو کامیاب ورکشاپ منعقد کروانے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ شرکا اس علم کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوتے ملکی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس کے ساتھ انھوں نے پولٹری فارمنگ کی بہتری کیلے اپنے تمام تعاون کا یقین دلایا۔

یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر ناصر مختار جبکہ جدید گروپ کی طرف سے ڈاکٹر عبدالشکور نے کوارڈینیٹر کے فرائض سر انجام دئیے۔
رپورٹ
محمد عثمان خان
پریڈنٹ پولٹری سائنس کلب بارانی زرعی یونیورسٹی

Training on Techniques and Management of Artifical Insemination in Poultry at Arid University Rawalpindi Pakistan

Special Thanx The Veterinary News & Views

Show More

Related Articles

Back to top button