National

Adding to the death toll in Pakistan Coruna

Lahore(94 news) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں چار افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق ہونے والی کی تعداد 16ہو گئی ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1542ہو گئی ۔مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔اس کے علاوہ آج چوتھی ہلاکت گلگت بلتستان میں ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔آج اب تک ملک میں 46 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 13، سندھ میں 12 ، 8 خیبر پختونخوا، 4 آزاد کشمیر، 5 گلگت بلتستان اور 4 کی اسلام آباد سے تصدیق ہوئی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close