قومی

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ پہلا مریض انتقال کر گیا

گلگت (94 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلا شخص انتقال کر گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں 90سالہ شخص کرونا وائرس سے متاثر ہو کر انتقال کر گیا جس کا تعلق چلاس سے تھا ۔انہوں نے کہا کہ مریض کو نمونیا اور سخت بخار تھا جبکہ اس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔فیض اللہ فراق نے مزید بتا یا کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بھی کرونا وائرس کے مبینہ مریض کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی لیکن پھر پنجاب حکومت نے اس خبر کی تردید کردی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button