سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہو گی،فواد چودھری نے ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

لاہور(94 نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستا ن کی پہلی چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کردیا، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر5 جون کوہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ کافائدہ پوری دنیا کے مسلمانوں کوہوگا، ویب سائٹ پردیکھاجاسکے گاکہ چاندکہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے اپنی ترقی کی بنیادسائنس وٹیکنالوجی پررکھی،چوتھے صنعتی انقلاب میں سائنس وٹیکنالوجی کوبنیادی حیثیت حاصل ہے،ٹیکنالوجی وسائنس کے شعبے میں کام کرکے ترقی کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام نہیں کیا،ہم نے زراعت میں سائنس وٹیکنالوجی کوترجیح نہیں دی جبکہ ہمیں مقامی پیداواربڑھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والاایک بھی پرزہ پاکستان میں نہیں بنتا۔