کھیل

پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے، ایشیا کپ کا انعقاد رواں سال پاکستان میں ستمبر میں ہونا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اعلامیہ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے ایشیا کپ کو ملتوی کرنا پڑا، ایشیا کپ کا انعقاد ستمبر میں ہونا تھا۔ اے سی سی نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد 2021 میں ہو گا۔

اے سی سی کا مزید کہنا ہے کہ جون 2021 میں ایشیا کپ کرانے کے لیے ورکنگ کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔

سری لنکا کرکٹ ایشیا کپ 2021 کی میزبانی کرے گا، ایشیا کپ 2021 آئندہ سال جون میں ہونے کا امکان ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close