قومی

وزارت خارجہ نہیں وزارت اعلیٰ چاہیئے،شاہ محمود قریشی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے اور اس مقصد کیلئے ضمنی انتخاب لڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کیلئے بھی دو نام فائنل کر لئے ہیں جس کے مطابق اسد عمر کو وزیر خزانہ اور ملک امین اسلم کو وزیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کیلئے بھی دو نئے امیدوار سامنے آ گئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ کا قلمدان شیخ رشید کو دیا جائے گا یا پھر چوہدری سرور کو وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کیلئے تین ناموں پر مشاورت جاری ہے اور عاطف خان، اسد قیصر اورشاہ فرمان میں سے کسی ایک کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button