National

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا, وفاقی وزیرمذہبی امور

Islam Abad (94 news) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا کیونکہ سعودی عرب نے بھی ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے مستحق لوگوں میں امداد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوست ہے اور اس نے پاکستان کو ہمیشہ ہی اہمیت دی ہے۔ ’ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے، سعودی عرب نے ہر موقع پر ہماری مدد کی ہے۔

تقریب میں سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ پیر نورالحق قادری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ او آئی سی نے بھی ضرورت کے وقت پاکستان کی مدد کی ہے۔ تقریب کے دوران وزیر مذہبی امور نے ایرانی جنرل کے قتل یا ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button