کامرس

پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے، ماہرین لائیو سٹاک

فیصل آباد(94نیوز) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمنگ اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے وسیع تر امکانات موجود ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ سعودی عرب حج کے ایام میں آسٹریلیا، یمن ،صومالیہ اور دیگر ممالک سے انتہائی مہنگے داموں قربانی کے جانور درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان سے سعودی عرب قربانی کے جانوروں کی درآمد  سعودی  حکومت کو انتہائی سستی پڑتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی لائیو سٹاک مارکیٹ میں تھوڑی سی بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ملک کے مویشی پال کسانوں کی غربت کے خاتمہ کا اہتما م کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے اس بھر پور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے اور اس کے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانے میں مکمل کامیابی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صحت اور خوراک کے مسائل کے حل کیلئے بھی جدتیں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button