National

Pakistan Express was unhurt from the accident, stopped the movement of trains on the track

سکھر میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ

Pakistan Express was unhurt from the accident, stopped the movement of trains on the track

اسلام آباد سکھر میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں پاکستان ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر شر پسند عناصر کی جانب سےریلوے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس مرتبہ نوشہرو فیروز کے قصبہ پڈعیدن کےریلوے سٹیشن کے قریب شر پسند عناصر کی جانب سے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جس کے باعث ریلوے ٹریک کا ایک حصہ تباہ ہو گیا ہے۔

 

اس سارے معاملے میں پاکستان ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام ہائی الرٹ ہو چکے ہیں ،انکی جانب سے جائے حادثہ کی جانب ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر وقوعے کا جائزہ لیا ہے۔۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور درستگی میں 2 گھنٹے لگ جائیں گے۔اس موقع پر کراچی سےجانیوالی قراقرم اوربزنس ایکسپریس کوسکھرسےپہلےروک دیاگیا ہے۔اس دھماکے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو چکی ہے جو ٹریک کی درستگی کے بعد بحال کر دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button