کامرس

پاکستان ایشیاءکا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا،

Flag 3d map of Pakistan.

کراچی(94 نیوز) پاکستان ایشیاءکا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا، ایران کے بعد صرف پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے،

تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ اکنامکس کے ایک سروے کے مطابق پاکستان ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا، ایشیاءکے زیادہ تر ممالک میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان میں جولائی میں مہنگائی کی شرح 10.30فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان ایشیاءمیں دوسرا اور دنیا میں سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا۔ ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں اب تک ایشیاءمیں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح جون میں ایران میں ریکارڈ کی گئی جو 50.4فیصد تھی، اس کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح 10.30جولائی میں پاکستان میں ریکارڈ کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button