قومی

فیصل آباد، سابق ایم این اے میاں فاروق پر بیٹے کی فائرنگ، بال بال بچ گئے

فیصل آباد(94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق پر انکے بیٹے نے فائرنگ کر دی ہے، تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے میاں فاروق پر انکے بیٹے کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر میاں فاروق اور ان کے دوسرے بیٹے ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ 99 میاں قاسم فاروق بال بال بچ گئے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فہد نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ روشن والا میں میاں فاروق کی مدعیت میں درج کر دیا ہے۔

میاں فاروق کے اپنے ایک اور بیٹے معظم فاروق سے بھی اختلافات رہے ہیں۔ 2 ماہ قبل ٹکٹون کی تقسیم کے وقت میاں نواز شریف نے میاں فاروق اور ان کے بیٹے معظم میں صلح کروائی تھی۔

میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں قاسم فاروق نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لیے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی تھی۔ جبکہ دوسرے بیٹے میاں معظم فاروق نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا، اور دونوں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔ میاں قاسم فاروق کو ن لیگ کا ٹکٹ مل گیا تھا اور انہوں نے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہو سکے تھے، انکے مد مقابل آزاد امیدوار ہی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر فاروق کامیاب ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button