چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت آج مولانا سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد (94 نیوز) چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی آج اسلام آباد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنےجائیں گئے،آزادی مارچ کے معاملات اوران کے سیاسی حل پربات چیت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی آج اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں آزادی مارچ کے معاملات اور ان کے سیاسی حل پر بات چیت ہوگی، ملاقات میں دھرنے کے سیاسی حل سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔
با وثوق ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری امیر جے یو کا اہم پیغام لے کر چیئرمین سینیٹ کے پاس گئے تھے۔ اکرم درانی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی مذاکرات کرنا چاہتی ہے جس پر اکرم درانی نے کہا حکومت وزیراعظم کے استعفیٰ پر بات نہیں کرنا چاہتی جس کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، اپوزیشن کا پہلا مطالبہ ہی وزیراعظم کا استعفیٰ ہے۔
دوسری طرف حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا پرویز خٹک کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی کو وزیر داخلہ نے سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کسی بھی انتشار کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،