قومی

پاکستانی انجینیئرز نےخواتین کو ہراسگی سے بچانے والی سینڈل تیار کرلی

حیدر آباد (94 نیوز) ٹنڈو جام یونیورسٹی کے سوفٹ وئیر انجینئرز نے خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والوں کو سیدھا کرنے کے لئے الیکٹرانک اسمارٹ سینڈل تیار کر لی۔ ٹنڈو جام یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے والے سوفٹ ویئر انجینئر راحیل سرور اور عابدہ نے مل کر اسمارٹ سینڈل متعارف کروادی۔

اس سینڈل کی خاص بات کی ہے کہ اگر کسی نے اسمارٹ سینڈل پہنی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تو اسے زور دار کرنٹ کا جھٹکا لگے گا۔اسمارٹ سینڈل میں لگے سینسر اور الیکٹرانک ڈیوائسز موبائل ایپ پر سینڈل کی ریئل ٹائم لوکیشن سمیت دیگر فنکشنز بتاتی ہے جب کہ اسمارٹ سینڈل پہنی کسی خاتون کو اگر کوئی شخص جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا تو یہ سینڈل بطور ہتھیار بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

اسمارٹ سینڈل تیار کرنے والے راحیل اور عابدہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سینڈل کی تیاری پر 12 ہزار روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے لیکن حکومت تعاون کرے تو سینڈل کی تیاری پر آنے والی لاگت 1500 روپے تک لا کر ہر لڑکی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button