قومی

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے آئی جی ریلوے پولیس کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(94 نیوز) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔واجد ضیاءنے ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر واجد ضیاءکا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاءکا 19 دسمبر کو ایف آئی اے سے ریلوے پولیس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاءکو سونپی تھی جو ایف آئی اے میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close