ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر کے نوجوان پوری دنیا میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں,میاں عبدالستار


فیصل آباد(94نیوز)جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ پینسرہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری بار فیصل آباد رانا شاہد منیر چیرمین پرائیویٹ سکولز فورم چوہدری ندیم سندھو،رانا شاہد مقرب ،چوہدری عارف سندھو،چوہدری نزاکت ،میاں عمران ،پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول ٹھیکریوالہ ابو بکر ،میاں عامر،رانا مطلوب اور میاں عبدالستار نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں تعلیم حاصل نہیں کرتیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں معاشرے میں بگاڑ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ،ٹیکنیکل تعلیم کے ذریعے نوجوان اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں اورٹیکنیکل کی تعلیم ایسی ہے جس کو حاصل کر کے نوجوان اپنے مستقبل کو سنوار سکتا ہے اور جتنی چاہے ترقی کر سکتا ہے اپنے ملک پاکستان کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی جا کر بہتر روزگار حاصل کر سکتے ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں



