ٹیکنالوجی کے استعمال سے صارفین کے مسائل کے فوری حل میں مدد مل رہی ہے :گورنر سندھ


کراچی(94نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صارفین کے مسائل کے فوری حل میں مدد مل رہی ہے جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے صارفین اپنی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچارہے ہیں جوکہ خوش آئند امر ہے ،کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی )وزیر اعظم پاکستان کے واضح کردہ آن لائن کمپلینٹ ویب سائٹ کو سی بی سی سے منسلک کیا گیا ہے جس سے شکایات کا فوری ازالہ ممکن کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن کنٹونمنٹ کیئر سینٹر کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ گورنر سندھ کو متعلقہ حکام نے موبائل ایپلیکیشن کے تحت شکایات رجسٹرڈ کرنے کے تمام مراحل کے بارے میں تصیلات سے آگاہ کیا۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے گورنر سندھ کو بتایا کہ صارفین کے مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کئے جارہے ہیں تاکہ ان کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گورنر سندھ نے کیئر سنٹر میں فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے جدید ترز پر قائم سنٹر کی تعریف کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شجر کاری مہم کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے لان میں پودا بھی لگایا۔



