سائنس و ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی کی دنیا میں جی جی کہاں تک پہنچ چکی ہے اور کہاں تک جائے گی؟

کراچی (94 نیوز) امریکہ اور چین جب سے آمنے سامنے آئے ہیں وہ اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ریس لگا رہے ہیں۔ ہواوے کمپنی پر امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کے بعد چین نے بھی خود انحصاری پر توجہ زیادہ مرکوز کر دی ہے،
امریکی کمپنیوں نے 5ٹیکنالوجی ایجاد کر لی ہیں جو کہ چین کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے نئی مصیبت پیدا کر سکتی ہیں۔ چین نے 5جی کی بجائے 6جی پر کام شروع کر دیا ہے۔چین کی موبائل کمپنی ہواوے نے اوٹاوا میں واقع آر اینڈ ڈی سینٹر میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے 6جی کی پیش رفت پرتحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اقدامات کے بعد فائیو جی ٹیکنالوجی ہواوے کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے 6 جی سروس پر کام شروع کیا اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ اوٹاوا میں ہواوے نے 13 یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر آر اینڈ ڈی سینٹر میں 6 جی ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کردی۔