قومی

ٹکٹ ہولڈر شکیل حسین کے بھائیوں کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان، ریاستی ادارں کا احترام کیا اور مفاہمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے، بھائیوں کی پریس کانفرنس

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) ٹکٹ ہولڈر شکیل حسین کے بھائیوں کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان۔ ہمارے بھائی نے ہمیشہ ریاستی ادارں کا احترام کیا اور مفاہمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ ان خیالات کا اظہارفیصل آباد پریس کلب میں شکیل حسین کے بھائی شبیر حسین، جمشید حسین اور محمدجاوید نے شکیل حسین اور اپنی فیملی کی طرف سے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر تاجر یونین سرگودھا روڈ محمد امین اور اہل خانہ بھی موجود تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شکیل حسین، جو 2024 میں پی پی110 سے ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈر تھے، ہمیشہ محب وطن، عوام دوست اور مفاہمت پسند سیاست کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے اداروں کے احترام پر زور دیا اور تصادم یا انتشار کی سیاست کی سختی سے مخالفت کی۔ شبیر حسین نے کہا کہ شکیل حسین نے اپنی سیاست اس وقت مکمل طور پر ختم کر دی جب ٹی ایل پی کے ڈنڈا بردار اور پرتشدد مظاہروں نے عوامی امن و امان کو متاثر کیا اور NA104کا ٹکٹ بھی واپس کردیا ہمارا خاندان اپنے ملک کے ریاستی اداروں اور قانون کا احترام کرتا ہے۔ ہم ایسی کسی تنظیم یا سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رکھ سکتے جو پرتشدد سیاست کی حامی ہو ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شکیل حسین اس وقت تھری ایم پی او کے تحت سنٹرل جیل میں نظر بند ہیں اور اہل خانہ اور بھائی ان کی جلد رہائی کی اپیل کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں زور دیا گیا کہ یہ بیان بغیر کسی دباؤ یا اثر و رسوخ کے جاری کیا گیا تاکہ عوام اور متعلقہ اداروں کو شکیل حسین کے اصولی موقف اور عوام دوست کردار سے آگاہ کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button