National

Whether it is a train accident or load shedding, the government is an expert in laying the rubble of its incompetence on others: Shahbaz Sharif

Lahore (94 news) قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے رہنما میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹرین کا ایک اور حادثہ ہو یا سخت گرمی میں شدید لوڈ شیڈنگ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے میں ماہر ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی حرکتوں سے قوم کو بیوقوف بناسکتے ہیں،سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویش ناک اور نااہلی کی انتہا ہے، عوام گرمی سے بلک رہے ہیں، اسکول کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں، یہ صورت حال افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لائن لاسز میں کمی والا پاکستان ملا لیکن یہ حکومت لائن لاسز میں کمی برقرار نہ رکھ سکی، انہیں 93 فیصد بجلی کے بل وصول کرنے والا پاکستان ملا، موجودہ حکومت نے اسے 82فیصد پر پہنچا دیا اور یہ ڈیزل پر مہنگی بجلی بناکر عوام کے بجائے اے ٹی ایمز کو ریلیف دیتے رہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو 1200 ارب گردشی قرض والا ملک ملا تھا جسے انہوں نے 2800 ارب پر پہنچادیا، حکومت اب کوئی نیا بہانہ تلاش کرے گی، نیا جھوٹ گھڑے گی، نیا الزام اور فریب کی نئی داستان لکھے گی۔

صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگر کام نہیں ہوتا تو گھرچلے جائیں، عوام کو گرمی کی اذیت میں مزید تکلیف نہ دیں، اگر عمران خان کے بس میں کچھ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنادی جائے تاکہ عوام کو کچھ تو ریلیف ملے۔شہبازشریف نے کہاکہ ہم نے 14000 میگاواٹ اضافی بجلی بنا کر روشن پاکستان بنایا تھا، 2018 میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود تھی اور لوڈ شیڈنگ صفر تھی، صرف پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی گئی تھی، 9 سال میں خیبرپختونخوا میں 350 ڈیم نہ بن سکے جہاں سے پورے پاکستان کو بجلی سپلائی ہونا تھی، ایک نیا یونٹ بنانا تو دور کی بات 3 سال میں پورے پاکستان کی بجلی کی سپلائی بھی بحال نہ رکھ سکے، صفر لوڈ شیڈنگ والا پاکستان بھی نہ چلا سکے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close