National

Obedience to traffic rules is the motto of civilized nations, Deputy Commissioner

The Education Unit is working diligently to raise traffic awareness, CTO said

Faisalabad (94 news) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شعار ہے جس کی بدولت نہ صرف منظم اور محفوظ ٹریفک کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ شاہرات پر شہریوں کے اچھے رویوں کی بھی پہچان ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بات سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک آگہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ٹی او سردار آصف‘ ڈی ایس پی ٹریفک سٹی زاہدہ پروین‘ ٹریفک سٹاف‘ تاجروں‘ طالب علموں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

Walk participants carried banners and placards with slogans on traffic laws, the use of helmets, road accident prevention and awareness of traffic laws, as well as precautionary measures in case of fog. Awareness leaflets were also distributed.

ڈپٹی کمشنر نے سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ رکھنا اور ان پر رضا کارانہ عملدرآمد کی ترغیب دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ آبادی میں اضافے اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث سڑکوں کے حادثات سے بچاؤ کے لئے احتیاط اور خود حفاظت بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ گاڑیوں کو چلاتے وقت ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے ایک باوقار اور مہذب قوم کے شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ٹریفک پولیس بہترین مینجمنٹ کرکے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھ سکے۔

سی ٹی او سردار آصف نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔ شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن یونٹ مستعدی سے مصروف عمل ہے ہر شہری تک ٹریفک کا پیغام پہچانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ ٹریفک آگاہی واک اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس تسلسل کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واک میں شرکت پر ڈپٹی کمشنر‘ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام‘ طلبا‘ تاجر برادری اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زندگیوں کو سڑکوں پر تحفظ دینے اور حادثات کی شرح میں کمی لانے کی کاوشوں میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم بھی بھر پور معاونت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button