بین الاقوامی

ٹرمپ کی بھتیجی نے اپنی کتاب میں ٹرمپ کو نقصان دہ آدمی قرار دیدیا

نیو یارک (94 نیوز) امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب” ‘Too Much and Never Enough آئندہ ہفتےشائع کی جارہی ہے،

کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل ’نقصان دہ آدمی‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔

کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔

پہلے یہ کتاب 28 جولائی کو شائع کی جانی تھی کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جارہی ہے، کتاب پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثر انداز نہیں ہوگا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close