قومی

’ٹرمپ کا فون پاکستان کیلئے ایک جال ہے‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر ) غلام مصطفیٰ

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اگلا قدم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے حوالے سے اٹھایا جائے گا

اسلام آباد (94 نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر ) غلام مصطفیٰ نے ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم مودی کو کیے جانے والے فون کو پاکستان کیلئے ایک جال قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے مودی اور عمران خان کو کیے جانے والے فون ثالثی کے جال کی پہلی چال ہیں ۔ ٹرمپ کا پاکستان کو نرم رویہ اختیار کرنے، سٹیٹس  کو تسلیم کرنے اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا کہنا دراصل ایک جال ہے۔

جنرل (ر ) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اگلا قدم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے حوالے سے اٹھایا جائے گا جس سے اللہ ہمیں محفوظ رکھے۔ اس وقت پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج اس جال سے بچنا ہے۔

خیال رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیے تھے جن میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ منگل کے روز ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی دونوں وزرائے اعظم سے ہونے والی گفتگو انتہائی مفیدرہی ، دونوں ممالک کو کشمیر کے معاملے پر کشیدگی کم کرنی چاہیے ۔

Lt Gen Ghulam Mustafa – (Retd)@_GhulamMustafa_

Trump’s telephone ☎ to Modi and Imran Khan. FIRST MOVE IN MEDIATION TRAP FOR PAKISTAN asking us to COOL DOWN, ACCEPT STATUS QUO and NEGOTIATE aimed at giving time to Hindia before next phase which is Gilgit, Baltistan AJ&K. Allah Forbid. Avoiding trap-Big challenge for Pakistan.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button