قومی

”اس سال حج ہو گا کہ نہیں“ وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتا دیا

اسلام آباد(94 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے صحافی کے سوال ”کیا اس سال حج ہو سکے گا کہ نہیں“؟ کے جواب میں کہاہے کہ کوشش اور خواہش یہی ہے حج ہو جائے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی،وزیر مذہبی امور نے کہاکہ وزارتی امورپراٹارنی جنرل سے مشاورت کرنے آیا تھا۔صحافی کے سوال ”کیا اس سال حج ہو سکے گا“کے جواب میں پیر نور الحق قادری نے کہاکہ کوشش اور خواہش یہی ہے حج ہو جائے ۔

صحافی کے ایک اور سوال”سننے میں آیا ہے جج صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ کرسکیں گے “؟کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر کئی آپشنزپر غور کررہے ہیں ،حج ہو گا یا نہیں حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے آخر میں کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button