National

Waste management company organized campaign

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام فش مارکیٹ میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت آگاہی مہم میں لوگوں میں بروشر تقسیم کئے گئے، عوام الناس کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی بھی دی گئی۔ پی آر او نے کہا کہ تمام لوگ خود بھی صفائی کا خیال رکھیں اور اپنے اردگرد دوسرے لوگوں کو بھی آگاہی دیں کہ وہ کوڑا کرکٹ اور مچھلی کی ویسٹ سڑکوں پر سرعام نہ پھینکیں جس سے تعفن پھیلتا ہو اور ماحول آلودہ ہو جاتا ہے۔ کوڑا کرکٹ ویسٹ میجمنٹ کی طرف سے رکھے گئے کنٹیرز میں ڈالیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں 1139پر کال کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button