National

Distribution of eco-friendly bags at Ghanta Ghar Chowk by Waste Management Company

Faisalabad(94 news) محکمہ بلدیات حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ماہ صفائی مہم کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے گھنٹہ گھر چوک میں ماحول دوست بیگز تقسیم کئے گئے۔

سی ای او بلال فیروز جوئیہ نے شہر کے آٹھ بازاروں کے تاجر رہنماوں اور سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ہمراہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے تدارک کیلئے عوام میں بائیو ڈیگریڈایبل بیگز اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ ویسٹ بیگز کی تقسیمماہ صفائیکے آگاہی پروگرام کا ہی ایک تسلسل ہے۔ماحول دوست بیگ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی علامت ہیں۔کسی بھی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سول سوسائٹی اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کا ساتھ ناگزیر ہے،شہر کے آٹھوں بازاروں کی تاجر تنظیموں کی طرف سے اس مہم کا خیر مقدم ایک خوش آئند بات ہے۔ہماری کوشش ہو گی کہ عوام میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کی روک تھام کے ساتھ ساتھ دوکاندار حضرات میں اس بات کا شعور بیدار کر سکیں جس سے وہ اپنی کاروباری مصروفیات کے بعد رات کے اوقات میں کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگ میں ڈال کر ہمارے کوڑا دان تک پہنچائیں۔انجمن تاجران کے نمائندگان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اس کاوش میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button