National

Waste Management Company in addition to the workers wages before Christmas?

Faisalabad(94 news) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کی ہدایت پر تمام ویسٹ ورکرز کو کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سال کی تیرہویں تنخواہ بھی بطور بونس ادا کر دی گئی ہے۔

سی ای او کاشف رضا اعوان کا کہنا ہے کہ ورکرز کی خوشیوں اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی بہتری اور فلاح کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔تمام ویسٹ ورکرز کی تنخواہیں انکے بینک اکاونٹس میں کریڈٹ کی جا چکی ہیں۔تنخواہیں وصول کرنے کے موقع پر ویسٹ ورکرز نے خوشی کا اظہار کیا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف رضا اعوان کا تحہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ورکر کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close