the game

Big news for the match before a big blow to New Zealand cricket fans

Abu Dhabi(94 news) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سریز میں شاندار طریقے سے وائٹ واش کیا جس کے بعد کل سے ون ڈے سریز شروع ہونے جارہی ہے اور دونوں ٹیمیں کل میدان میں ٹکرائیں گی لیکن اس سے قبل کیویز ٹیم دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راونڈر کورے اینڈرسن ان فٹ ہو کر اپنے ملک واپس چلے گئے اور انہیں ایڑھی زخمی ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں زیر غور نہیں لایا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں جن کے متبادل کے طور پر اعجاز پٹیل کو طلب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے لوکی فرگوسن اور جارج وارکر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Tags
More

Related news

Leave a Reply

Close