National

Cabinet rejected the request to remove Nawaz name from ECL

بھارت سے پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے،89 دواؤں کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کی بھی منظوری

Islam Abad (94 news) وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل(ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ میں ای سی ایل کے24 کیس رکھے گئے،جن میں ای سی ایل میں 4 کے نام شامل اور 8 افراد کے نام نکال دیے گئے ہیں، جبکہ 8 افراد کے نام نکالنے کومعاملہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر صحت کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ ارکان نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ کابینہ نے مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کردی ہے۔

فردوس عاشق نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اجلاس میں ایل او سی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلئے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔پیکج کے تحت متاثرہ گھرانوں کو 67 کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔ اجلاس میں بھارت سے پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں ریئرایڈمرل ذکاء الرحمان کو جی ایم کے پی ٹی تعینات اور فرخ اقبال کو صدر اور سی ای او ویمن بینک تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ جنجال پورہ بنا ہوا تھا۔ پی سی بی کیلئے 11 ارکان کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 12دسمبر 2019ء کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی ہے۔ وزیرصحت ظفر مرزا نے کہا کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی۔ وفاقی کابینہ سے 89 دواؤں کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کی منظوری لی گئی۔ جن دواؤں کی قیمتیں کم کی گئیں ان میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ 2018ء کی میڈیسن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close