قومی

امریکہ ایران کشیدگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (94 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے قاسم سلیمانی سے متعلق امریکی اقدام سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جنر ل باجوہ کو قاسم سلیمانی سے متعلق امریکی اقدام سے آگاہ کیا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران خطے میں صورتحال کو کشیدہ کررہاہے ۔امریکہ اپنی تنصیبات ، مفادات ، اہلکاروں اور شراکت داروں کا تحفظ کرے گا ۔ مائیک پومپیو نے آرمی چیف کو بتایا کہ خطے میں امریکی مفادات کاتحفظ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا  پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button