قومی

عام انتخابات 2024 مہنگے ترین، امیدواروں نے کتنا پیسہ خرچ کیا؟

اسلام آباد (94 نیوز) عام انتخابات 2024 پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ثابت ہوئے۔ ہر کاسٹ کئے گئے ووٹ پر اوسطاً 2 ہزار 522 روپے خرچ ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران نے انتخابی مہم پر 5 سو ارب سے زائد خرچ کئے، عام انتخابات پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ 52 ارب 65 کروڑ 91 لاکھ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابات میں 6 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار 212 پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا، قومی اسمبلی کے 5 ہزار 254 امیدواروں کو فی کس ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت تھی، صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں نے51 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابی انتظامات پربھی اربوں روپےخرچ ہوئے، ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی، 459 خواتین نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button