قومی

وزیر اعلیٰ سندھ کی بحریہ ٹاﺅن میں توڑپھوڑکرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت

کراچی (94 نیوز) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بحریہ ٹاﺅن کراچی میں املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کرنے کی سخت ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بحریہ ٹاون کراچی کوزمین سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ہے، ٹاون کی حدودمیں کوئی توڑپھوڑکرتا پایا گیاتواسے گرفتارکیاجائے گا۔

وزیرا علیٰ نے کہاکہ احتجاج مظاہرین کاحق ہے مگراملاک کونقصان پہنچانے پرایکشن ہوگا،لوگوں کوبھڑکانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اورتحقیقات کے بعد ملوث افرادکوسزادی جائے گی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close