قومی

وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی ایک بار پھر مشتعل،

لاہور (94 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایک مرتبہ پھر مشتعل ہوگئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق بیرسٹرحسان نیازی کاایک اورکارنامہ سامنے آگیا ہے، حسان نیازی کی گاڑی ایک نجی  کلب میں داخل ہورہی تھی کہ ایک گاڑی کی ہلکی سی ٹکر ہوگئی، دونوں گاڑیاں ٹکرانے سے حسان نیازی آپے سے باہر ہوگئے اور دوسری گاڑی کےٹکرمارنےپرچابی نکال لی، حسان نیازی نے گاڑی کو ٹھوکریں بھی ماری،اور ڈرائیور کو گالیاں بھی دیتے رہے۔یاد رہے کہ  حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں بھی ملزم نامزد اور ضمانت پر ہیں۔

https://twitter.com/i/status/1215597240095518720

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close