قومی

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(94 نیوز) وزیرا عظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں اہم ملکی معاملات پرمشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ منظوری، ترین گروپ کے معاملات اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، آزاد کشمیر کے انتخابات بارے بھی مشاورت ہوگی اور ملک کی معاشی صورتحال، آئندہ ہدف پر ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اہم معاملات پر پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close