قومی

اعزاز سید نےبہتان لگایا, لڑکی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو کا معاملہ، مولانا طارق جمیل میدان میں آگئے

لاہور (94 نیوز) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وضاحت کی ہے کہ جس ویڈیو کے بارے میں یہ قرار دیا جارہا ہے کہ وہ لڑکی سے ہاتھ ملا رہے ہیں درحقیقت وہ ایک خواجہ سرا تھا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی اعزاز سید کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کا جواب دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ” اللہ کے فضل سے سینکڑوں خواجہ سرا میری دعوت سے اپنے پیشے سے نکل کر داعی بن چکےہیں، اعزاز صاحب نے بلا تحقیق اس ویڈیو پر ٹویٹ کیا ہے کہ میں لڑکی سے ہاتھ ملا رہا ہوں جو کہ بہتان ھے، چند خواجہ سرا مجھ سے رائیونڈ میں ملاقات کے لئے آئے تھے، اور تمام اب تبلیغ کے کام سے منسلک ہو چکے ہیں۔”

خیال رہے کہ اعزاز سید نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا طارق جمیل ایک خاتون کے ساتھ مصافحہ کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button