قومی

چیئرمین پی ٹی آئی یا اُن کی پارٹی کے بغیر الیکشن غیر آئینی ہوگا، پی ٹی آئی ترجمان

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی۔ جس میں نگران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ عام انتخابات عمران خان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف یا اُن کی پارٹی کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات کو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم اپنے بیان کی وضاحت دیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ انوار الحق بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو شرانگیز منصوبوں سے الگ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، اُن کے بغیر ہونے والے انتخابات کو عوام قبول ہی نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button